Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
80 - 341
رکھتی ہے۔(پارہ۱۵سورۂ بنی اسرائیل آیت نمبر۱۱میں ارشاد ہوتا ہے)﴿ وَیَدْعُ الۡاِنۡسٰنُ بِالشَّرِّ دُعَآءَہٗ بِالْخَیۡرِ ؕ وَکَانَ الۡاِنۡسَانُ عَجُوۡلًا ﴿۱۱﴾ ﴾ترجمۂ کنز الایمان: ’’اورآدمی بُرائی کی دعا کرتاہے جیسے بھلائی مانگتاہے اور آدمی بڑا جلدبازہے۔‘‘آدَمی اپنے مُنہ سے بُرائی مانگتا ہے جس طرح کہ اپنے لیے بھلائی مانگتا ہے، اللہ (عَزَّوَجَلَّ)  جانتا ہے کہ (جو کچھ وہ مانگ رہا ہے) اس میں کتنا ضَرَر (یعنی نقصان) ہے (لہٰذا) یہ (بندہ) دعا مانگتا ہے اور وہ (پروردگار 1 بندے کو نقصان سے بچانے کیلئے اُس کی مانگی ہوئی شے) نہیں دیتا۔ (پھر فرمایا:پارہ۴سورۂ آل عمران کی آیت نمبر۱۹۶اور۱۹۷میں ) ارشاد ہوتا ہے: ﴿ لَا یَغُرَّنَّکَ تَقَلُّبُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِی الْبِلَادِ ﴿۱۹۶﴾ مَتَاعٌ قَلِیۡلٌ ۟ ثُمَّ مَاۡوٰىہُمْ جَہَنَّمُ ؕ وَبِئْسَ الْمِہَادُ ﴿۱۹۷﴾﴾ تم کو دھوکے میں نہ ڈال دے کافروں کا اہلے گہلے شہروں میں پھرنا،یہ تھوڑی پونجی ہے پھر ان کا ٹھکانہ جہنَّم ہے اور بُرا ٹھکانہ ہے۔‘‘ (1) 
یاربّ! غمِ حبیب میں رونا نصیب ہو
آنسو نہ رائیگاں ہوں غمِ رُوزگار میں
                                                                               (وسائلِ بخشش، ص۴۰۷)
محبت دنیاکا علاج:
دنیا کی محبت دل سے کم کرنے کا علاج یہ ہے کہ دنیا کی ان حقیقتوں کو پیش نظر رکھےکہ (۱)دنیا سائے کی طرح ہےاور سائے سے دھوکہ کھانا حماقت ہے۔ (۲) دنیا خواب کی طرح ہےاور خوابوں سے محبت کرنا دانش مند ی نہیں۔ (۳)دنیا ظاہری 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ، ص ۴۶۴ تا ۴۶۵۔