Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
79 - 341
حاصل کرنا سنّتِ اَنبیاءِکرام ہے یہ دنیا نہیں۔‘‘ (1)
دُنیا مچھر کے پر سے بھی بڑھ کرذلیل ہے:
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! دُنیانہایت ذلیل و حقیر ہے اِس کو اَہم سمجھ بیٹھناعقلمندی نہیں کہ یہ تو مَچّھر کے پَر سے بھی بڑھ کر ذلیل ہے۔دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ۵۶۱صفحات پر مشتمل کتاب ’’ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت‘‘ صفحہ ۴۶۴ تا ۴۶۵ پر میرے آقا اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  دنیا کی مَذمَّت کے مُتَعلِّق فرماتے ہیں :حدیث میں ہے:’’اگر دُنیا کی قَدر اللہ (عَزَّوَجَلَّ) کے نزدیک ایک مَچّھر کے پَر کے برابر(بھی) ہوتی تو (پانی کا) ایک گُھونٹ (بھی) اس میں سے کافر کو نہ دیتا۔‘‘(2) (دُنیا) ذلیل ہے(اِسی لیے) ذلیلوں کو دی گئی،جب سے اِسے بنایا ہے کبھی اِس کی طرف نظر نہ فرمائی،دُنیا،آسمان و زمین کے درمیان جَوّ (یعنی فَضا) میں مُعلَّق (یعنی لٹکی ہوئی) ہے۔ فریاد و زاری کرتی (یعنی روتی دھوتی) ہے اور کہتی ہے:اے میرے رب !تُو مجھ سے کیوں ناراض ہے؟ مُدّتوں کے بعد ارشاد ہوتا ہے:’’چُپ خَبِیثہ!‘‘ (پھر فرمایا) سونا چاندی خدا کے دشمن ہیں۔وہ لوگ جو دُنیا میں سونے چاندی سے مَحَبَّت رکھتے ہیں قِیامت کے دن پُکارے جائیں گے کہاں ہیں وہ لوگ جو خدا کے دشمن سے مَحَبَّت رکھتے تھے۔اللہ تَعَالیٰ دنیا کو اپنے محبوب (یعنی پیارے بندوں )سے ایسا دُور فرماتا ہے جیسے بِلاتَشبِیہ بیمار بچّے کو اُس سے مُضِر (یعنی نقصان دہ ) چیزوں سے ماں دُور
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مراٰۃ المناجیح ، ج۷ ، ص ۱۷ ۔
2…تِرمِذی، کتاب الزھد، باب ما جاء فی ۔۔۔الخ، ج۴ ، ص۱۴۴ ، حدیث ۲۳۲۷۔