Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
78 - 341
کچھ اس میں ہے ملعون(یعنی لعنتی)ہے سوائے نیکی کا حکم دینے یابرائی سے منع کرنے یا  اللہ عَزَّوَجَلَّکاذِکرکرنے کے۔‘‘(1)
حضرتِ علامہ عبدالرؤف مناوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی اس حدیث کے تحت ’’فیض القدیر‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں : ’’بلاشبہ یہ کام (یعنی نیکی کا حکم کرنا،برائی سے منع کرنا اور ذِکر اللہ)  اگرچِہ دُنیا ہی میں کئے جاتے ہیں لیکن یہ دُنیا وی کام نہیں ہیں بلکہ یہ تو اعمالِ آخِرت ہیں جو کہ جنّت کی نعمتوں تک پہنچنے کا وسیلہ ہیں ،لہٰذا ہر وہ کام جس سے رِضائے الٰہی مقصود ہو وہ اِس لعنت سے مُستَثنیٰ (یعنی الگ) ہے۔(2)
چارچیزوں کے علاوہ دنیا ملعون ہے:
سلطانِ مدینہ،سُرورِ قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ باقرینہ ہے: ’’ہوشیار رہو،دنیا لعنتی چیز ہے اور جوکچھ دنیا میں ہے وہ ملعون ہے سِوائے اللہ تعالٰی کے ذِکر اور اُس (چیز)کے جو ربّ تعالیٰ کے قریب کردے اور عالِم اور طالبِ علم کے۔‘‘(3)
مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْحَنَّان  اِس حدیث پاک کے تحت فرماتے ہیں : ’’جو چیز  اللہ (عَزَّوَجَلَّ)  ورسول (صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم )سے غافل کردے وہ دنیا ہے یا جو اللہ و رسول کی ناراضی کا سبب ہو وہ دنیا ہے۔بال بچوں کی پرورش، غذا، لباس،گھر وغیرہ (شریعت کی نافرمانی سے بچتے ہوئے)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…جامع صغیر، ص۲۶۰، حدیث:۴۲۸۲۔
2…فیض القدیر، ج۳ ،ص۷۳۵ ، تحت الحدیث: ۴۲۸۲۔
3…ترمذی، کتاب الزھد، باب ما جاء فی ۔۔۔الخ، ج۴ ، ص۱۴۴، حدیث۲۳۲۹۔