Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
77 - 341
دنیا میٹھی سرسبز ہے:
رحمتِ عالَم،نُورِ مُجَسَّم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ معظَّم ہے: ’’دنیا میٹھی سرسبز ہے،جو اس میں حلال طریقے سے مال کماتاہے اورصحیح حُقُوق میں خرچ کرتاہے اللہ عَزَّوَجَلَّ اُس کو ثواب عطافرمائے گا اور اُس کو جنّت میں داخِل فرمائے گااورجو اس میں حرام طریقے سے مال کماتاہے اور اس کوغیرِ حق میں خرچ کرتاہے،اللہ عَزَّوَجَلَّ اس کو دارُ الْھَوَان (یعنی ذلّت کے گھر) میں داخل فرمائے گا۔‘‘(1)
حضرتِ علّامہ عبدالرؤف مناوی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  اس حدیث پاک کے تحت ’’فیض القدیر‘‘ میں تحریر فرماتے ہیں : ’’معلوم ہوا کہ دُنیا فی نفسہٖ (یعنی دراصل۔فی الحقیقت)  مذموم نہیں ہے چُونکہ یہ آخِرت کی کھیتی ہے،اس لئے جو شخص شریعت کی اِجازت سے دُنیا کی کوئی چیزحاصل کرے تو یہ چیز آخِرت میں اُس کی مدد کرتی ہے۔‘‘ (2)
حُسنِ گلشن میں سَرا سَر ہے فریب اے دوستو!
دیکھنا   ہے   حُسن   تو   دیکھو   عرب   کے   ریگزار
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دنیا کے تین بہترین کام:
سرکارِ مدینہ،سُرورِ قلب وسینہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: ’’دنیا اور جو
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان،  باب فی قبض الید۔۔۔الخ، ج۴ ، ص۳۹۶ ، حدیث۵۵۲۷۔
2…فیض القدیر، ج۳ ، ص۷۲۸ ، تحت الحدیث: ۴۲۷۳۔