Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
76 - 341
خاوَند ہے،ابلیس اپنی بیٹی کی وجہ سے اُس دنیا دار شخص کے پاس آتا جاتا رہتا ہے، لہٰذا میرے بھائی! اگر تم شیطان سے محفوظ رَہناچاہتے ہو تو اُس کی بیٹی(یعنی دنیا) سے رشتہ قائم نہ کرو۔‘‘(1)
نیلی آنکھوں والی بدصورت بڑھیا:
حضرت ِ سیّدُنا فضیل بن عِیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   کہتے ہیں ،حضرتِ سیِّدُنا عبداللہ ابن عبّاس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے فرمایا:بروزِ قِیامت ایک نیلی آنکھوں والی نہایت بد صورت بڑھیا جس کے دانت آگے کی طرف نکلے ہوں گے لوگوں کے سامنے ظاہر ہوگی اور ان سے پوچھا جائے گا: ’’اِ س کو جانتے ہو؟‘‘ لوگ کہیں گے: ’’ہم اِس کی پہچان سے اللہ عَزَّوَجَلَّ کی پناہ چاہتے ہیں۔‘‘ کہا جائے گا: ’’یہ وُہی دُنیا ہے جس پر تم فخر کیا کرتے تھے،اِسی کی وجہ سے قَطعِ رِحمی کرتے یعنی رشتے داریاں کاٹتے تھے،اِسی کے سبب ایک دوسرے سے حسد اور دشمنی کرتے تھے۔‘‘ پھر اُس (بڑھیا نُما دنیا) کو جہنَّم میں ڈالا جائے گا تو پکارے گی: ’’اے میرے پَروَردَگار ! میری پیروی کرنے والے اور میری جماعت کہاں ہے؟‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ فرما ئے گا: ’’اُن کو بھی اس کے ساتھ کر دو۔‘‘(2)
دولتِ دنیا سے بے رغبت مجھے کر دیجئے
میری حاجت سے مجھے زائد نہ کرنا مالدار
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الحدیقۃ الندیۃ، ان الدنیا فانیۃ، ج۱، ص۱۹۔
2… موسوعۃ  ابن ابی الدنیا، ذم الدنیا،ج۵، ص۷۲، رقم:۱۲۳۔