Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
74 - 341
دنیا کے نظاروں سے بھَلا کیا ہو سَروکار
عُشَّاق کو بس عشق ہے گلزارِ نبی سے
(وسائلِ بخشش،  ص۲۰۲)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
دنیا کا کون سا کام اللہ تَعَالٰی کے لئے ہے اور کون سا نہیں ؟
دنیاوی کاموں کی تین اقسام ہیں : (۱) بعض کام وہ ہیں جن کے بارے میں یہ تصوُّر بھی نہیں کیا جاسکتا کہ یہ اللہ تعالٰی کے لئے کئے گئے ہیں مَثَلًا ناجائزوحرام کام۔ (۲)بعض وہ ہیں جو اللہ تعالٰی کے لئے بھی ہوسکتے ہیں اور اُس کے غیر کے لئے بھی مَثَلًاغوروتفکُّر کرنا اور خواہِشات سے رُکنا کیونکہ اگر لوگوں میں اپنی مقبولیَّت بڑھانے کے لئے اور بُزُرگی کے حُصُول کی خاطِر غوروفکر کیا یا خواہِشات کو صِرف اس لئے چھوڑ ا کہ مال کی بَچت ہویا صحّت اچّھی رہے تو اب یہ کام رِضائے الٰہی کے لئے نہ ہوں گے۔(۳) بعض کام وہ ہیں جو بظاہر نفس کے لئے ہوں مگر حقیقت میں اللہ تعالٰیکی رضا کی نیّت سے کئے گئے ہوں جیسے غذاکھانا،نکاح کرنا وغیرہ۔(1)
تاجِ شاہی اس کے آگے ہیچ ہے
مصطَفےٰ کی جس کو الفت مل گئی
(وسائلِ بخشش، ص۲۰۹)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم، کتاب ذم الدنیا، بیان حقیقۃ الدنیا۔۔۔الخ، ج۳، ص۲۷۳