Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
72 - 341
کی طرف چل دیا۔ وہاں ان دونوں کی نیّتوں میں بھی فتور آگیا اور انہوں نے باہم مشورہ کیا کہ جیسے ہی ہمارا تیسرا ساتھی کھانالے کر آئے گا ہم اسے قتل کر دیں گے اورسونا ہم دونوں آپس میں بانٹ لیں گے ۔ چنانچہ جیسے ہی وہ کھانا لے کر اُن کے پاس پہنچا ان دونوں نے مل کر اسے قتل کردیا اور بڑے مزے سے زہر ملا کھانا کھانے لگے۔کچھ ہی دیر بعد زہر کے اثر سے وہ دونوں بھی وہیں ڈھیر ہوگئے اور سونا وہیں پڑا رہ گیا۔ کچھ عرصہ بعد حضرت سیدناعیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  دوبارہ وہیں سے گزرے تو دیکھا کہ سونا وہیں موجود ہے اور وہاں تین لاشیں پڑی ہیں۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے یہ دیکھ کر ارشاد فرمایا: ’’یہ دنیا ایک دھوکا ہے لہٰذا اس سے بچو ۔‘‘ (1)(یعنی جو اس کے لالچ میں پھنسا وہ ہلاک ہوگیا۔) 
شیخ طریقت امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’نیکی کی دعوت‘‘ (حصہ اوَّل) صفحہ ۲۶۰ سے دنیا وحب دنیا سے متعلق مفید معلومات پیش خدمت ہیں :
دُنیا کا معنٰی:
دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی ادارے مکتبۃُ المدینہ کی مطبوعہ۸۶۸صَفحات پر مشتمل کتاب ’’اِصلاحِ اعمال‘‘ (جلداوّل) صَفْحَہ۱۲۸ تا ۱۲۹ پر ہے:’’دُنیاکالغوی معنٰی ہے: ’’قریب‘‘اور دُنیاکو دُنیااِس لئے کہتے ہیں کہ یہ آخرت کی نسبت انسان کے زیادہ قریب ہے یا اس وجہ سے کہ یہ اپنی خواہِشات ولذّات کے سبب دل کے زیادہ قریب ہے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عیون الحکایات،ج۱،ص۱۷۹۔