Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
71 - 341
اس سے فرمایا: ’’بیٹھ جاؤ۔‘‘ پھر آپ نے کچھ ریت جمع کی اور فرمایا: ’’اے ریت ! اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے سونا بن جا ۔‘‘ تووہ ریت فوراً سونے میں تبدیل ہوگئی ۔آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس کے تین حصے کئے اور فرمایا: ’’ایک حصہ میرا دوسرا تیرا اور تیسرا حصہ اس کے لئے ہے جس نے وہ روٹی لی تھی۔‘‘ یہ سن کر وہ شخص بولا: ’’وہ روٹی میں نے ہی چھپائی تھی۔‘‘
حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  نے اس شخص سے فرمایا: ’’یہ سارا سونا تم ہی لے لو۔‘‘ اتنا کہنے کے بعدآپ عَلَیْہِ السَّلَام اس شخص کو وہیں چھوڑ کر آگے روانہ ہوگئے۔ وہ اتنا زیادہ سونا ملنے پر بہت خوش ہوا۔اتنے میں وہاں دو اور شخص پہنچے، جب انہوں نے دیکھا کہ اس ویرانے میں اکیلا شخص ہے اور اس کے پا س بہت سا سونا ہے تو انہوں نے ارادہ کیا کہ ہم اس شخص کو قتل کردیتے ہیں او ر سونا چھین لیتے ہیں جب وہ اسے قتل کرنے کے لئے آگے بڑھے تو اس شخص نے کہا: ’’تم مجھے قتل نہ کرو بلکہ ہم اس سونے کو برابر برابر تقسیم کرلیتے ہیں۔‘‘ اس پر وہ دونوں راضی ہوگئے۔ پھر اس شخص نے کہا : ’’ایسا کرتے ہیں کہ ہم میں سے ایک شخص جاکر قریبی بازار سے کھانا خریدلائے کھانا کھانے کے بعد ہم یہ سونا باہم تقسیم کرلیں گے ۔‘‘چنانچہ ان میں سے ایک شخص بازار گیاجب اس نے کھانا خریداتو اس کے دل میں یہ شیطانی خیال آیا کہ میں اس کھانے میں زہر ملادیتا ہوں جیسے ہی وہ دونوں اسے کھائیں گے تو مرجائیں گے اور سارا سونا میں لے لوں گا، چنانچہ اس نے کھانے میں زہر ملا دیا اور اپنے ساتھیوں