Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
70 - 341
کس نے لی تھی ؟‘‘ اس نے کہا: ’’مجھے نہیں معلوم۔‘‘ 
پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: ’’آؤ ہم اپنے سفر پر چلتے ہیں۔‘‘ وہ شخص اٹھا اور آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے ساتھ چلنے لگا، راستے میں ایک  ہرنی اپنے دو خوبصورت بچو ں کے ساتھ کھڑی تھی، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے ہرنی کے ایک بچے کو اپنی طرف بلایا تو وہ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کا حکم پاتے ہی فوراً حاضر خدمت ہوگیا،آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اسے ذبح کیا، بھونااور دونوں نے اس کا گوشت تناول کیا۔ پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس کی ہڈیاں ایک جگہ جمع کیں اور فرمایا: ’’اللہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم سے کھڑا ہوجا، یکایک وہ ہڈیاں دو بارہ ہرنی کا بچہ بن گئیں اور وہ بچہ اپنی ماں کی طرف روانہ ہوگیا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شخص سے فرمایا: ’’اے شخص! تجھے اس ذات کی قسم! جس نے تجھے میرے ہاتھوں یہ معجزہ دکھایا، تو سچ سچ بتا کہ وہ تیسری روٹی کس نے لی تھی؟‘‘ وہ شخص بولا: ’’مجھے نہیں معلوم ۔‘‘ 
آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس شخص کو لے کردو بارہ سفر پر روانہ ہوگئے۔ راستے میں ایک دریا آیا، آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شخص کا ہاتھ پکڑا اور اسے لے کر پانی پر چلتے ہوئے دریا پار کرلیا ،پھر آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس سے فرمایا: ’’تجھے اس پاک پروردگار عَزَّوَجَلَّکی قسم !جس نے تجھے میرے ہاتھوں یہ معجزہ دکھایا سچ سچ بتاکہ تیسری روٹی کس نے لی تھی ؟‘‘ اس نے پھر وہی جواب دیا کہ ’’مجھے نہیں معلوم ۔‘‘ آپ عَلَیْہِ السَّلَام اس شخص کو لے کر آگے بڑھے، راستے میں ایک ویران صحراء آگیا۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے