Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
69 - 341
ہے: ’’چھ چیزیں عمل کو ضائع کر دیتی ہیں : (۱) مخلوق کے عیوب کی ٹوہ میں لگے رہنا (۲) دل کی سختی (۳) دنیاکی محبت (۴) حیاکی کمی (۵) لمبی امید اور (۶) حد سے زیادہ ظلم ۔‘‘(1) 
محبت دنیا کے بارےمیں تنبیہ:
دنیا کی وہ محبت جو اُخروی نقصان کا باعث ہو شرعاً مذموم وقابل مذمت ہے۔
حکایت، دنیا سے محبت کا انجام:
حضرت سیِّدُنا جریر عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَدِیْر  حضرت سیِّدُنا لیث رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ   سے روایت کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت سیِّدُنا عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  سفر پر روانہ ہوئے، راستے میں ایک شخص ملا، اس نے عرض کی: ’’حضور! مجھے بھی اپنی بابرکت صحبت میں رہنے کی اجازت عطافرمادیں ، میں بھی آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے ساتھ سفر کرنا چاہتا ہوں۔‘‘ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اسے اجازت عطا فرمادی اور دونوں ایک ساتھ سفر کرنے لگے۔ راستے میں ایک پتھر کے قریب آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا : ’’آؤ ہم یہاں کھانا کھالیتے ہیں ، چنانچہ دونوں کھاناکھانے لگے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام کے پاس تین روٹیاں تھیں ، ایک ایک روٹی دونوں نے کھالی، اور تیسری رو ٹی بچ گئی۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام رو ٹی کو وہیں چھوڑکرنہر پر گئے اور پانی پیا، پھر جب واپس آئے تو دیکھا کہ رو ٹی غائب ہے۔ آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے اس شخص سے پوچھا: ’’تیسری روٹی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کنزالعمال، کتاب المواعظ، قسم الاقوال، الفصل السادس، ج۱۶،ص۳۶، حدیث: ۴۴۰۱۶۔