Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
66 - 341
 بھلائی تصوُّر کریں گے۔ اسے جہاں دیکھیں گے خدمت کریں گے اور سلام پیش کریں گے،اِس کا جھوٹا کھانے پینے کی حِرْص کریں گے،اس کاتحفہ یااِس کے ہاتھ سے مَس کی ہوئی چیز پانے میں ایک دوسرے پر سبقت کریں گے، اس کی دی ہوئی چیز چُومیں گے،اس کے ہاتھ پاؤں کے بوسے لیں گے، اِحتراماً ’’حضرت!حُضُور! یاسیِّدی!‘‘ وغیرہ اَلقاب کے ساتھ خاشِعانہ انداز اور آہِستہ آواز میں بات کریں گے ، ہاتھ جوڑ کرسرجُھکا کردُعاؤں کی التِجائیں کریں گے، مجالِس میں اِس کی آمد پر تعظیماً کھڑے ہوجائیں گے،اِسے ادب کی جگہ بٹھائیں گے، اِس کے آگے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوں گے،اِس سے پہلے کھانا شُروع نہیں کریں گے ، عاجِزانہ اندازمیں تحفے اور نذرانے پیش کریں گے۔ تواضُع کرتے ہوئے اِس کے سامنے اپنے آپ کو چھوٹا (مَثَلاً خادِم وغلام) ظاہِر کریں گے، خرید و فَروخت اور مُعامَلات میں اِس سے مُرَوَّت بَرتیں گے ، اس کو چیزیں عُمدہ کوالٹی کی اور وہ بھی سَستی یامُفْت دیں گے ۔
اس کے کاموں میں اس کی عزّت کرتے ہوئے جُھک جائیں گے۔لوگوں کے اس طرح کے عقیدت بھرے اندازسے نَفْس کو بہت زیادہ لذَّت حاصل ہوتی ہے اور یہ وہ لذت ہے جو تمام خواہشات پر غالِب ہے، اِس طرح کی عقیدت مندیوں کی لذَّتوں کے سبب گناہوں کا چھوڑنا اُسے معمولی بات معلوم ہوتی ہے کیوں کہ ’’ حُبِّ جاہ‘‘ کے مریض کونَفْس گناہ کروانے کے بجائے اُلٹا سمجھاتاہے کہ دیکھ گناہ کریگا تو عقیدت مندآنکھیں پھیر لیں گے ! لہٰذا نَفْس کے تعاون سے مُعتقدین میں اپنا وقار برقرار