Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
62 - 341
شیخ طریقت، امیر اہلسنت ، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’عاشقان رسول کی 130حکایات‘‘ صفحہ 102پر حب جاہ سے متعلق حکایت مع درس پیش خدمت ہے:
حکایت، عجیب انداز میں نفس کی گرفت:
حضرتِ سیِّدُنا ابو محمد مُرتَعِش رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فرماتے ہیں :’’ میں نے بَہُت سے حج کئے اوران میں سے اکثر سفرِ حج کسی قسم کا زادِ راہ لئے بِغیر کئے ۔پھر مجھ پر آشکار (یعنی ظاہر)  ہوا کہ یہ سب تو میرے نفس کا دھوکا تھا کیونکہ ایک مرتبہ میری ماں نے مجھے پانی کا گھڑا بھر کر لانے کا حکم دیا تو میرے نفس پر ان کا حکم گِراں (یعنی بوجھ) گزرا، چُنانچِہ میں نے سمجھ لیا کہ سفرِ حج میں میرے نفس نے میری مُوافَقَت فَقَط اپنی لذَّت کے لئے کی اور مجھے دھوکے میں رکھا کیونکہ اگر میرا نفس فَناء ہو چکا ہوتا تو آج ایک حقِّ شَرْعی پورا کرنا(یعنی ماں کی اطاعت کرنا) اسے (یعنی نفس کو) بے حد دشوار کیوں محسوس ہوتا !‘‘(1)
حُبِّ جاہ کی لذّت عبادت کی مَشَقَّت آسان کر دیتی ہے:
  میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے ! ہمارے بُزُرْگارنِ دین رَحِمَہُمُ اللہُ الْمُبِیْن  کیسی مَدَنی سوچ رکھتے اور کس قَدَر عاجِزی کے خُوگر ہوتے ہیں۔ بعضوں کی عادت ہوتی ہے، کہ وہ عام لوگوں سے تو جُھک جُھک کر ملتے اور اُن کیلئے بچھ بچھ جاتے ہیں مگر والِدَین ، بھائی بہنوں اور بال بچّوں کے ساتھ اُن کا رویّہ جار حانہ ،غیر اخلاقی اور بسا 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الرسالۃ القشیریۃ ، ص۱۳۵ ۔