Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
59 - 341
(3)… حُبِّ مَدَح کا تیسرا سبب تعریف کے ذریعے لوگوں پر اپنی برتری اور رعب و دبدبہ قائم کرنا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ باربار اس بات پر غور کرے کہ ’’ایسی عارضی  برتری اور رُعب و دبدبہ جس میں ذرہ برابر پائیداری نہیں کس طرح میری تعریف کا سبب بن سکتی ہے؟۔‘‘(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(6)… حُبِّ جَاہ
حُبِّ جاہ کی تعریف:
شیخ طریقت، امیر اہلسنت بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں کہ حُبِّ جاہ کی تعریف ہے،’’ شہرت و عزّت کی خواہش کرنا۔ ‘‘(2)
حُبِّ جاہ کی مَذَمَّت کرتے ہوئے حُجَّۃُ الاسلام امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی فرماتے ہیں : ’’شُہرت کا مقصد لوگوں کے دلوں میں مقام بنانا ہے اور یہ خواہِش ہرفَساد کی جڑہے۔ہمیں چاہئے کہ’’ حُبِّ جاہ ‘‘یعنی شُہرت کی خواہش پر قابو پانے کے لئے اَحادیث مُبارَکہ میں وارِد اِس کے نقصانات پر غور وفکر کریں۔‘‘(3)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم ،ج۳،ص۸۵۸ماخوذا۔
2…نیکی کی دعوت، ص۸۷۔
3…احیاء العلوم، کتاب ذم الجاہ والریاء، بیان فضیلۃ الخمول، ج۳، ص۳۴۲۔