Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
52 - 341
رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کی خدمت میں کچھ لوگ گھبرائے ہوئےحاضرہوئےاور عرض کرنے لگے: ’’ہم حج کی سعادت پانے کے لیے نکلےتھے،ہمارے ساتھ ایک آدمی تھا،جب ہم ذَاتُ الصِّفَاحْ کے مقام پر پہنچے تو اس کا انتقال ہو گیا۔ ہم نے اس کے غسل و کفن کا انتظام کیاپھر اس کے لیےقبر کھودی اور اسے دفن کرنے لگے تو دیکھا کہ اچانک اس کی قبر کالے سانپوں سے بھر گئی ہے۔ہم نے وہ جگہ چھوڑکر دوسری قبر کھودی تو دیکھتے ہی دیکھتے وہ بھی کالے سانپوں سے بھر گئی، بالآخر ہم اسے وہیں چھوڑ کر آپ کی بارگاہ میں حاضر ہوگئے ہیں۔‘‘ یہ واقعہ سن کر حضرت سیِّدُنا عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے ارشاد فرمایا:’’یہ اس کاکینہ ہے جووہ اپنے دل میں مسلمانوں کے متعلق رکھا کرتا تھا،جاؤ!اور اسے وہیں دفن کردو ۔‘‘(1)
بغض وکینہ کے چھ علاج:
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ۸۴صفحات پر مشتمل رسالے ’’بغض وکینہ‘‘ صفحہ ۴۰ سے بغض وکینہ کے چھ علاج پیش خدمت ہیں :
(1)…’’ ایمان والوں کے کینے سے بچنے کی دعا کیجئے۔‘‘ پارہ ۲۸ سورۂ حشر، آیت نمبر۱۰ کو یاد کرلینا اور وقتاً فوقتاً پڑھتے رہنا بھی بہت مفید ہے: ﴿ وَ لَا تَجْعَلْ فِیۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّکَ رَءُوۡفٌ رَّحِیۡمٌ ﴿٪۱۰﴾ ﴾ ترجمۂ کنزالایمان: ’’اور ہمارے دل میں ایمان والوں کی طرف سے کینہ نہ رکھ اے رب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…موسوعۃابن ابی الدنیا،کتاب القبور،ج۶،ص۸۳، رقم: ۱۲۸۔