Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
51 - 341
 ایک وبال تو یہ ہے کہ اس سے آپس میں بُغض اور عداوتیں پیدا ہوتی ہیں اور جو ان بدیوں میں مبتلا ہو وہ ذکرِ الٰہی اور نماز کے اوقات کی پابندی سے محروم ہو جاتا ہے ۔‘‘
حدیث مبارکہ، بغض رکھنے والوں سے بچو:
اللہ کے مَحبوب، دانائے غُیوب، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے:’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ   (ماہ)شعبان کی پندرہویں رات اپنے بندوں پر (اپنی قدرت کے شایانِ شان) تجلّی فرماتاہے اور مغفرت چاہنے والوں کی مغفرت فرماتا ہے اور رحم طلب کرنے والوں پر رحم فرماتاہے جبکہ کینہ رکھنے والوں کو ان کی حالت پر چھوڑ دیتا ہے۔‘‘ (1)ایک اور مقام پر ارشاد فرمایا: ’’بغض رکھنے والوں سے بچو کیونکہ بغض دین کو مونڈ ڈالتا (یعنی تباہ کردیتا ) ہے۔‘‘(2)
بغض وکینہ کا حکم:
کسی بھی مسلمان کے متعلق بلا وجہ شرعی اپنے دل میں بغض وکینہ رکھنا ناجائز وگناہ ہے۔ سیِّدُنا عبد الغنی نابلسی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  فرماتے ہیں : ’’حق بات بتانے یا عدل و انصاف کرنے والے سے بغض و کینہ رکھنا حرام ہے۔‘‘(3)
حکایت، قبر کالے سانپوں سے بھر گئی:
حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کے چچا حضرت سیِّدُنا عباس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…شعب الایمان، باب فی الصیام، ماجاء فی لیلۃ ۔۔۔الخ، ج۳، ص۳۸۳، حدیث: ۳۸۳۵ ملتقطا۔
2…کنزالعمال،کتاب الاخلاق،قسم الاقوال، ج۳، ص۲۰۹، حدیث:۷۷۱۴۔
3…الحدیقۃ الندیۃ،السادس عشر من ۔۔۔الخ، ج۱،ص۶۲۹۔