Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
49 - 341
(10)…’’حسد کی عادت کو رشک میں تبدیل کرلیجئے۔‘‘ کہ کسی کی نعمت کو دیکھ کر یہ تمنا مت کیجئے کہ یہ نعمت اس سے چھن کر مجھے مل جائے بلکہ یہ دعا کیجئے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ    اس کی اس نعمت میں مزید برکت عطا فرمائے۔
(11)…’’نفرت کو محبت میں بدلنے کی تدبیریں کیجئے۔‘‘کہ جس سے حسد ہے اس سے سلام میں پہل کرے، اسے تحائف پیش کرے، بیمار ہونے پر تعزیت کرے، خوشی کے موقع پر مبارک باد دے، ضرورت پڑے تو مدد کرے، لوگوں کے سامنے اس کی جائز تعریف کرے، جس قدر اسے فائدہ پہنچا سکتا ہو پہنچائے۔ وغیرہ وغیرہ
(12)…’’دوسروں کی خوشی میں خوش رہنے کی عادت بنائیے۔‘‘ کیونکہ یہ رب عَزَّوَجَلَّ کی مشیت اور نظام قدرت ہے کہ اس نے تمام لوگوں کے رہن سہن، ان کی دی جانے والی نعمتوں کو یکساں نہیں رکھا تو یقیناً اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ کسی کی نعمت چھن جانے سے وہ آپ کو ضرور مل جائے گی، لہٰذا حسد کے بجائے اپنے بھائی کی نعمت پر خوش رہیں۔
(13)… ’’روحانی علاج بھی کیجئے۔‘‘ کہ ہر وقت بارگاہ ربُّ العزت میں حسد سے بچنے کے لیے استغفار کرتے رہیے، شیطان کے مکروفریب سے پناہ مانگئے، جب بھی دل میں حسد کا خیال آئے تو اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم پڑھ کر اپنے بائیں طرف تین بار تھو تھو کردیجئے۔
(14)… ’’مدنی انعامات پر عمل کیجئے۔‘‘ کہ آج کے اس پرفتن دور میں شیخ