Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
47 - 341
حسد کے چودہ علاج:
تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اِشاعتی اِدارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ۹۶ صفحات پر مشتمل رسالے ’’حسد‘‘ صفحہ ۶۸ سے حسد کے چودہ 14علاج پیش خدمت ہیں :
(1)… ’’توبہ کرلیجئے۔‘‘ حسد بلکہ تمام گناہوں سے توبہ کیجئے کہ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ میں تیرے سامنے اقرار کرتاہوں کہ میں اپنے فلاں بھائی سے حسد کرتا تھا تو میرے تمام گناہوں کو معاف فرمادے۔ آمین
(2)… ’’دعا کیجئے۔‘‘ کہ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ ! میں تیری رضا کے لیے حسد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں ، تو مجھے اس باطنی بیماری سے شفا دے اور مجھے حسد سے بچنے میں استقامت عطا فرما۔ آمین
(3)… ’’رضائے الٰہی پر راضی رہیے۔‘‘ کہ رب 1نے میرے اس بھائی کو جو بھی نعمتیں عطا فرمائی ہیں وہ اس کی رضا ہے وہ رب عَزَّوَجَلَّ اس بات پر قادر ہے کہ جسے چاہے جو چاہے جتنا چاہے جس وقت چاہے عطا فرمادے۔
(4)…’’حسد کی تباہ کاریوں پر نظر رکھیے۔‘‘ کہ حسد اللہ عَزَّوَجَلَّ ورسول صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی ناراضگی کا سبب ہے، حسد سے نیکیاں ضائع ہوتی ہیں ، حسد