Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
43 - 341
 دیا گیا۔ اب کھانے کے بعد اُس شخص کے منہ سے لہسن کی بد بُو آنے لگی۔ بہر حال وہ اپنے گھر آگیا، ابھی تھوڑی ہی دیر گزری تھی کہ با دشاہ کا قاصد آیا اور اُس نے کہا: ’’بادشاہ نے آپ کو ابھی دربار میں بلایا ہے ۔‘‘ وہ شخص قاصد کے ساتھ دربار میں پہنچا۔ بادشاہ نے اُسے اپنے سامنے بٹھا یا اور کہا: ’’ہمیں وہی کلمات سناؤ جو اُس دن تم نے سنائے تھے۔‘‘ اس شخص نے کہا : ’’محسن یعنی احسان کرنے والے کے ساتھ احسان کر و اور جو برائی کرے اس کی برائی کا بدلہ اسے خود ہی مل جائے گا۔‘‘
جب اس نے اپنی بات مکمل کرلی تو بادشاہ نے اُس سے کہا : ’’میرے قریب آؤ۔‘‘ وہ بادشاہ کے قریب گیا تو اُس نے فوراً ًاپنے منہ پر ہاتھ رکھ لیا تا کہ لہسن کی بدبُو سے بادشاہ کو تکلیف نہ ہو ۔‘‘ جب بادشاہ نے یہ صورتحال دیکھی تواپنے دل میں کہا کہ ’’اُس شخص نے ٹھیک ہی کہا تھا کہ میرے متعلق یہ شخص گمان رکھتا ہے کہ مجھے گندہ دہنی (یعنی منہ سے بد بُوآنے ) کی بیماری ہے۔ ‘‘با دشاہ اُس شخص کے بارے میں بد گمانی کا شکار ہوگیا اور بغیر تحقیق کے اُس نے یہ فیصلہ کرلیا کہ اِس شخص کو سخت سزا دے گا۔ چنانچہ اُس نے اپنے گورنر کے نام ایک مکتوب روانہ کیا جس میں لکھا : ’’اے گورنر! جیسے ہی یہ شخص تمہارے پاس پہنچے تو اِسے ذبح کرکے اِس کی کھال میں بھوسا بھر دینا اوراُسے ہمارے پاس بھجوا دینا۔ پھر با دشاہ نے خط پر مہر لگائی اور اُس شخص کو دیتے ہوئے کہا : ’’یہ خط لے کر فلاں علاقے کے گورنر کے پاس پہنچ جاؤ۔‘‘
با دشاہ کی عاد ت تھی کہ جب بھی وہ کسی شخص کوکوئی بڑا اِنعام دینا چاہتا تو اپنے کسی