Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
41 - 341
وَاٰتَیۡنٰہُمۡ مُّلْکًا عَظِیۡمًا ﴿۵۴﴾ ﴾(پ۵، النساء: ۵۴ ) ترجمۂ کنزالایمان: ’’یا لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس پر جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دیا تو ہم نے تو ابراہیم کی اولاد کو کتاب اور حکمت عطا فرمائی اور انہیں بڑا ملک دیا ۔‘‘
حدیث مبارکہ، حسد نیکیوں کو کھاجاتا ہے:
حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا: ’’حسد سے دور رہو کیونکہ حسد نیکیوں کو اس طرح کھا جاتا ہے جس طرح آگ خشک لکڑی کو۔‘‘ (1)
حسد کا حکم:
اگر اپنے اختیار و ارادے سے بندے کے دل میں حسد کا خیال آئے اوریہ اس پر عمل بھی کرتا ہےیا بعض اعضاء سے اس کا اظہار کرتا ہے تو یہ حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔(2)
حکایت، حاسد کا عبرتناک انجام:
ایک شخص بادشاہ کے دربار میں گیااوراس سے اجازت چاہی کہ میں کچھ باتیں عرض کرنا چاہتا ہوں۔ با دشاہ نے اجازت دیتے ہوئے اسے اپنے سامنے کُرسی پر بٹھا دیا اور کہا: ’’اب جو کہنا چاہتے ہو کہو۔ ‘‘ اس شخص نے کہا: ’’محسن یعنی احسان کرنے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… ابو داود، کتاب الادب، باب في الحسد، ج۴، ۳۶۰، حدیث: ۴۹۰۳۔
2…الحدیقۃ الندیۃ، الخلق الخامس عشر۔۔۔الخ، ج۱،ص۶۰۱۔