Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
40 - 341
(6)…چھٹا سبب:  اپنےنوکر چاکر وغیرہ پر اِترانا ہےاس کا علاج یہ ہے کہ اپنی کمزوری پر نظر رکھے اور اور یہ ذہن نشین کرلے کہ تمام لوگ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عاجز بندے ہیں۔
(7)…ساتوا ں سبب : مال پر اِترانا ہے اس کا علاج یہ کہ مال کی آفات،اس کے حقوق اور اس سے پیدا ہونے والے فتنوں کو پیش نظر رکھے۔
(8)… آٹھواں سبب اپنی غلط رائے پر اِترانا ہےاس کا علاج یہ ہے کہ’’بندہ اپنی رائے کی صحت پر ہرگز ہر گز بھروسہ نہ کرے۔(1)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!    صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(3)…حسد
حسد کی تعریف:
دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ ۹۶ صفحات پر مشتمل رسالے ’’حسد‘‘ صفحہ ۷ پر ہے: ’’کسی کی دینی یا دنیاوی نعمت کے زوال (یعنی اس کے چھن جانے) کی تمنا کرنا یا یہ خواہش کرنا کہ فلاں شخص کو یہ نعمت نہ ملے، اس کا نام حسد ہے۔‘‘(2)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿اَمْ یَحْسُدُوۡنَ النَّاسَ عَلٰی مَاۤ اٰتٰىہُمُ اللہُ مِنۡ فَضْلِہٖ ۚ فَقَدْ اٰتَیۡنَاۤ اٰلَ اِبْرٰہِیۡمَ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم،ج۳،ص۱۱۰۷تا۱۱۱۹ملخصاً۔
2…الحدیقۃ الندیۃ ،الخلق الخامس عشر۔۔۔الخ ،ج۱ ،ص۶۰۰۔