Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
39 - 341
خود پسندی کے آٹھ اسباب وعلاج:
حُجَّۃُالاسلام، حضرت سیِّدُنا امام غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی نے اپنی مایہ ناز تصنیف ’’اِحیاء العلوم‘‘ میں عُجُب یعنی خودپسندی کے آٹھ اَسباب اور اُن کے علاج بیان فرمائے ہیں ، اُن کا اجمالی خاکہ پیش خدمت ہے:
(1)…پہلاسبب: اپنی جسمانی خوب صورتی کے حوالے سےخودپسندی میں مبتلا ہوناہے اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنی باطنی گندگیوں پرغور کرے اوراپنے آغاز وانجام کے بارے میں سوچ و بچار کرے ۔
(2)…دوسراسبب: اپنی طاقت وقوت پر ناز کرنا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ یہ سوچے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ معمولی سی آزمائش میں مبتلا فرماکر یہ قوت واپس لے سکتا ہے۔
(3)…تیسرا سبب: عَقْل اور ذہانت کےحوالے سےخودپسندی میں مبتلا ہونا ہے اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ یہ سوچے کہ کسی مرض یا حادثے کے سبب یہ نعمت چھینی جاسکتی ہے۔
(4)…چوتھا سبب: عالی نسب ہونے پر فخرکا اِظہار ہے اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ یہ سوچے کہ’’ اپنے آباء واجداد کی مخالفت کے باوجودان کے درجے تک پہنچ جانا کیسے ممکن ہے؟‘‘
(5)…پانچواں سبب:  ظالم کی حمایت پر اِتراناہے اس کا علاج یہ ہے کہ’’بندہ اِن ظالم لوگوں کے اُخروی اَنجام پر نظر رکھے۔‘‘