Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
37 - 341
رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے جب کا فی دن اسے مجلس میں غیر حاضر پایاتو یہ سوچ کر کہ ہوسکتا ہے بیمار ہوگیا ہو، اس کی مزاج پرسی کے لیے اس کے پاس تشریف لے گئے ۔جب آپ وہاں پہنچے تو دیکھا کہ وہ تو نہایت ہی شان وشوکت کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے۔
آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  نے اُس سے اُس کی اِس کیفیت کے متعلق دریافت فرمایا تو اُس نے بڑے فخر سے اپنے بلند مقا م ومرتبہ اور روز ہونے والی جنتی سیر کا ذکر کیا۔ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  فوراً سمجھ گئے اور اُس سے اِرشاد فرمایا: ’’آج جب جنت میں جاؤ تو میوے کھانے سے پہلے لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ پڑھ لینا۔‘‘ اس نے کہا : ’’بہت اچھا۔‘‘ چنانچہ حسب معمول جب وہ جنت میں پہنچاتو آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کا فرمان یا د آگیا اور جیسے ہی اس نے لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ پڑھاتوعین اسی لمحے ایک زور دار چیخ سنائی دی اور وہ جنت کچرے کے ڈھیر میں بدل گئی جس میں جگہ جگہ انسانی ہڈیاں بکھری پڑی تھیں۔ یہ دیکھ کر اس مرید کی سمجھ میں آیا کہ وہ شیطان کے جا ل خود پسند ی میں پھنس چکا تھا،اسی وقت روتے ہوئے اپنے پیر و مرشد حضرت سیِّدُنا جنید بغدادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْہَادِی کی خدمت میں حاضر ہوا، اپنے رویہ پر نادم ہوا، توبہ کی اور دوبارہ آپ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ  کی تربیت میں رہنے لگا۔(1)
خود پسندی کا ایک مجرب علاج:
حُجَّۃُ الْاِسلام حضرت سیِّدُنا امام ابوحامد محمدبن محمدبن محمد غزالی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…کشف المحجوب،باب آدابھم فی الصحبۃ،ص۴۷۷۔