Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
336 - 341
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول اور اچھی صحبت کی برکت سے کئی گناہوں سے نجات مل گئی۔اگر آپ بھی باطنی گناہوں اور ہلاکت میں ڈالنے والے اعمال سے بچنا چاہتے ہیں تو نیک پرہیزگار لوگوں کی صحبت اختیار کیجئے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ ان لوگوں کی صحبت کی برکت سے ایک نہ ایک دن مُہْلِکَات سے نجات مل ہی جائے گی۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 
یاربِّ مصطفےٰ عَزَّوَجَلَّ! بطفیل مصطفےٰ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ہماری،ہمارے ماں باپ کی اور ساری اُمّت کی مغفِرت فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہماری تمام غلَطیاں اور سارے ظاہری وباطنی گناہ مُعاف فرما،نیک عمل کا جذبہ دے،ہمیں پرہیزگار اور ماں باپ کافرما ں بردار بنا۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ!ہمیں اپنا اور اپنے مَدَنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کامُخلِص عاشِق بنا۔ہمیں گناہوں کی بیماریوں سے شِفا عطا فرما۔یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں استِقامت عطا فرما۔ یااللہ عَزَّوَجَلَّ! ہمیں زَیرِگنبدِخَضرا جلوۂ محبوب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم میں شہادت،جنَّتُ الْبقیع میں مدفن اور جنَّتُ الفردوس میں اپنے مدنی حبیب صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا پڑوس نصیب فرما۔ یا اللہ عَزَّوَجَلَّ !مدینے کی خوشبو دار ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا واسِطہ ہماری جائز دُعائیں قبول فرما۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد