Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
335 - 341
کی دعوت کی بھی دھومیں مچانے لگا۔ میرے اندر برپا ہونے والے مدنی اِنقلاب نے ہر آنکھ کو حیرت میں ڈال دیا تھا لیکن یہ حقیقت تھی کہ میں سُدھرنے کے لئے کمر بستہ ہو چکا تھا اور امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مدنی مقصد ’’مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی کوشش کرنی ہے ‘‘ کو اپنا نصبُ العَین بنالیا تھا۔ سنّتوں پر عمل کے ساتھ ساتھ دوسروں کو سنّتوں پر عمل کی ترغیب دینے لگا۔ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول کی برکت سے میرے اخلاق و کردار اچھے ہو گئے۔
 اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  اب ہر ایک سے اچھے اخلاق سے پیش آنا، بڑوں کا ادب کرنا اور چھوٹوں پر شفقت کرنا میرا معمول بن گیاہے۔ مجھ میں پیدا ہونے والی اس نمایاں تبدیلی کے باعث لوگ دعوتِ اسلامی کو دُعائیں دیتے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  مدنی ماحول اختیار کرنے کی برکت سے معاشرے میں عزّت کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہوں۔ وہ لوگ جو کل تک حقارت سے دیکھا کرتے تھے اب رشک بھری نظروں سے دیکھنے لگے ہیں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ  وَجَلَّ  تادمِ تحریر علاقائی مشاورت خادم (نگران) ہونے کے ساتھ ساتھ علاقے کی جامع مسجد میں امامت وخطابت کے فرائض سرانجام دے رہا ہوں۔   اللہ عَزَّوَجَلَّمیرے محسن اسلامی بھائی کو خوب خوب برکتیں عطا فرمائے اور مجھے تادمِ مرگ غلامیٔ امیرِاہلسنّت اور مدنی ماحول میں استقامت مرحمت فرمائے۔(1)آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…بری سنگت کا وبال، ص۱۔