Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
333 - 341
ڈھیرنیکیاں کمانے کے لیے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں جانے کی ترغیب کچھ ایسے انداز میں دلائی کہ میں نے ہاتھوں ہاتھ جانے کی نیّت کرلی چنانچہ دعا کے بعد میں اجتماع میں جانے کے لیے مسجد ہی میں رک گیا اور دیگر اسلامی بھائی اجتماع میں جانے کی تیاری میں مشغول ہوگئے کوئی گاڑی کے لیے رابطہ کررہا ہے تو کوئی کھانے کی ترکیب بنارہے اور کوئی گھر گھر جاکر اجتماع کی دعوت دیکر لوگوں کو لا رہا ہے توکوئی مدنی قافلے کی عظیم نیّت سے اپنازادِراہ کا بیگ اٹھائے ہوئے ہے یہ عجب منظر دیکھ کر میں بہت حیران ہوا کہ یہ بھی تو میری طرح نوجوان ہیں جنہیں اپنی قبر و آخرت کی اس قدر فکر ہے اور ایک میں ہوں کہ اپنی زندگی گناہوں میں برباد کر رہا ہوں تھوڑی ہی دیر میں تمام عاشقان رسول جمع ہوگئے اور سب گاڑی پر سوار ہونے لگے میں بھی ان کے پیچھے پیچھے سوار ہوگیا ایک اپنائیت بھرا ماحول تھا۔ 
ہر ایک دوسرے سے نہایت ہی پیارے اندازمیں خیریت دریافت کررہا تھا جب سب اسلامی بھائی گاڑی میں سوار ہوگئے تو گاڑی فیضان مدینہ کی جانب روانہ ہوئی ایک عاشق رسول نے بلند آواز سے صلوۃوسلام اور سفر کی دعا پڑھنا شروع کی ان کے ساتھ دیگر اسلامی بھائی بھی بلند آواز سے پڑھنے لگے۔ تھوڑی دیر بعدگاڑی ایک جگہ رک گئی۔ تمام عاشقانِ رسول اترنے لگے، میں بھی ان کے ساتھ اتر گیا اور ان کے پیچھے پیچھے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کی پرکیف فضاؤں میں پہنچ گیا، جونہی میں فیضانِ مدینہ میں داخل ہوا کثیر باعمامہ عاشقانِ رسول کو دیکھ کر بہت اچھا لگا، میں قلبی