گزارنے لگے۔ آپ بھی اس مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے، اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کیجئے، مدنی انعامات پر عمل کیجئے، جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفر کیجئے۔ شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ کے عطا کردہ اس مدنی مقصد کے تحت زندگی گزاریے کہ ’’مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ‘‘اپنی اصلاح کے لیے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ ۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ ہوکر ہزاروں لوگ گناہوں بھری زندگی سے تائب ہوکر آج نیکیوں بھیر زندگی گزار رہے ہیں ، ترغیب کے لیے ایک مدنی بہار پیش خدمت ہے:
بُری سنگت کا وبال:
باب المدینہ( کراچی )کے مقیم ایک نوجوان اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستگی سے قبل میں گناہوں بھری زندگی بسرکر رہاتھا۔ہمہ وقت دنیا کی عارضی وفانی لذّات میں مست رہنا اور اپنی زندگی کے قیمتی ایام اللہ عَزَّوَجَلَّاور اس کے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نافرمانی میں برباد کرنا میرا معمول بن چکا تھا ۔میں یادِ الٰہی سے اس قدر دور تھا کہ نماز پنجگانہ تو کُجا میں جُمعۃ المبارک کی نماز بھی کبھی کبھار ہی پڑھتا تھا۔ فکرِ آخرت سے یکسر