Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
326 - 341
کبیرہ گناہ ہے، رحمت الٰہی سے مایوسی بعض صورتوں میں کفر بھی ہے۔ چنانچہ شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ اپنی مایہ ناز تصنیف ’’کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب‘‘ صفحہ ۴۸۳پر فرماتے ہیں : ’’بعض اَوقات مختَلِف آفات، دُنیاوی مُعامَلات یا بیماری کے مُعالَجات و اَخراجا ت وغیرہ کے سلسلے میں آدَمی ہمّت ہار کرما یوس ہو جاتا ہے اِس طرح کی مایوسی کُفر نہیں۔رحمت سے مایوسی کے کفر ہونے کی صورتیں یہ ہیں :  اللہ عَزَّوَجَلَّکو قادِر نہ سمجھے یا اللہ تعالٰی کو عالِم نہ سمجھے یا اللہ تعالٰی کو بخیل سمجھے۔‘‘
حکایت :مایوسی کی سزا:
حضرتِ سیِّدُنا زید بن اسلم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی ہےکہ پہلی اُمتوں میں ایک شخص کثرتِ عبادت سے اپنے نفس پر سختی کرتا اور لوگوں کو رحمتِ الٰہی سے مایوس کرتا۔جب اس کا انتقال ہوا تو کسی نے خواب میں دیکھا کہ وہ   اللہ عَزَّوَجَلَّ  کی بارگاہ میں حاضر ہے اور عرض کر رہا ہے: ’’اے میرے رب عَزَّوَجَلَّ !میرے لئے تیری بارگاہ میں کیا (اجر) ہے؟ ’’تو بارگاہِ خداوندی 1سے جواب ملا: ’’آگ۔‘‘ اس نے عرض کی: ’’یا  اللہ عَزَّوَجَلَّ! میری عبادت و ریاضت کہاں گئی؟‘‘ ارشاد فرمایا: ’’تودنیا میں لوگوں کو میری رحمت سے مایوس کرتا تھا، آج میں تجھے اپنی رحمت سے مایوس کر دوں گا۔‘‘(1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1… مصنف عبدالرزاق،کتاب الجامع ،باب الا قناط ،ج ۱۰،ص۲۶۱،حدیث:۲۰۷۲۸۔