Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
324 - 341
بن جاتا ہے تو پھر وہ تجسس جیسی بیماری میں مبتلا ہوجاتا ہے، ہروقت لوگوں کے عیوب کو تلاش کرنا اس کا وطیرہ بن جاتا ہے۔ اس کا علاج یہی ہے کہ بندہ ہمیشہ اپنی سوچ کو مثبت رکھے، بلا ضرورت تجسس اور لوگوں کے عیوب تلاش کرنے کے بجائے ان کی خوبیوں پر نظر رکھے۔ نیز یہ بھی مدنی ذہن بنائے کہ ہم سب کا خالق ومالک 1جو ہمارے تمام اعمال سے واقف ہے جب وہ ہمارے عیوب کو کسی پر ظاہر نہیں ہونے دیتا تو ہم تو اس کے عاجز بندے ہیں ، ہمیں کیا حق پہنچتا ہے کہ اس کی مخلوق کے عیوب کو تلاش کرتے پھریں ؟ کسی نے کیا خوب کہا ہے:
عیبوں کو ڈھونڈتی ہے عیب جو کی نظر
جو خوش نظر ہیں وہ ہنر وکمال دیکھتے ہیں
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
 (47)…مایوسی
مایوسی کی تعریف:
  اللہ عَزَّوَجَلَّکی رحمت اور اس کےفضل واحسان سے خود کومحروم سمجھنا ’’مایوسی ‘‘ہے۔ 
آیت مبارکہ:
` اللہ عَزَّوَجَلَّقرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ قُلْ یٰعِبَادِیَ الَّذِیۡنَ اَسْرَفُوۡا عَلٰۤی اَنۡفُسِہِمْ لَا تَقْنَطُوۡا مِنۡ رَّحْمَۃِ اللہِ ؕ اِنَّ اللہَ یَغْفِرُ الذُّنُوۡبَ جَمِیۡعًا ؕ اِنَّہٗ ہُوَ الْغَفُوۡرُ الرَّحِیۡمُ ﴿۵۳﴾ ﴾(پ۲۴، الزمر: ۵۳) ترجمۂ کنز