ہے جو آپ جانتے ہی نہ تھے اور دوسرا یہ کہ آپ کے دل میں تو اس کے لیے اچھا ہی ارادہ تھا۔ ‘‘ (یعنی یہ اس صورت میں یہ گناہ ہی نہیں ہے تو پھر اس کی کیسی توبہ؟) چنانچہ یہ دونوں حضرات وہاں سے واپس تشریف لے آئے۔(1)
برہنہ کرنے سے بڑھ کر گناہ:
حضرت سیِّدُنا عیسیٰ روح اللہ عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے اپنے حواریوں سے ارشاد فرمایا:’’اگر تم اپنے بھائی کو اس حال میں سوتا پاؤکہ ہوانے اس (کے جسم) سے کپڑا ہٹادیا ہے (جس کی وجہ سے اس کا ستر ظاہر ہوچکا ہو تو ایسی صورت میں )تو تم کیا کروگے ؟‘‘انہوں نے عرض کی:’’اس کی ستر پوشی کریں گے اور اُسے ڈھانپ دیں گے۔‘‘ تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا:’’بلکہ تم اس کا ستر کھول دو گے۔‘‘حواریوں نے تعجب کرتے ہوئے کہا: ’’سُبْحَانَ اللہ !یہ کون کرے گا؟‘‘ تو آپ عَلَیْہِ السَّلَام نے فرمایا: ’’تم میں سے کوئی اپنے بھائی کے (عیوب وغیرہ کے)بارے میں کچھ سنتا ہے تو اُسے بڑھا چڑھا کر بیان کرتا ہےاور یہ اُسے برہنہ کرنے سے زیادہ بڑا گناہ ہے۔‘‘(2)
تجسس کے سات اسباب و علاج:
(1)…تجسس کا پہلا سبب بغض و کینہ اور ذاتی دشمنی ہے۔جب کسی مسلمان کا بغض و کینہ دل میں آجاتا ہے تو اس کا سیدھا کام بھی الٹا دکھائی دیتا ہےیوں نظریں اس
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…درمنثور، پ۲۶، الحجرات، تحت الآیۃ: ۱۲، ج۷، ص۵۶۷۔
2…احیاء العلوم،ج۲،ص۶۴۴۔