Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
32 - 341
 میں بھی قائم رکھیں اور جس کام کو لوگوں کے سامنے کرنے سے جھجکتے ہیں تنہائی میں بھی وہ کام نہ کیا کریں۔
(8)…آٹھواں علاج: ’’نیکیاں چھپائيے۔‘‘حَتَّی الْاِمْکَاناپنی نیکیوں کو اسی طرح چھپائیں جس طرح اپنے گناہوں کو چھپاتے ہیں اور اسی پر قناعت کریں کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ ہماری نیکی کو جانتا ہے بالخصوص پوشیدہ نیکی کرنے کے بعد نفس کی خوب نگرانی کریں کہ عموماً پوشیدہ نیکی کے بعد وہ اس کو لوگوں کے سامنے ظاہر کرنے پر زیادہ اُبھارتا ہے۔
(9)…نواں علاج: ’’اچھی صحبت اختیار کیجئے۔‘‘ہر صحبت اپنا اثر رکھتی ہے، اچھی صحبت اچھا اور بُری صحبت بُرا۔ اچھی صحبت حاصل کرنے کا ایک ذریعہ تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کا مدنی ماحول بھی ہے، آپ بھی اس مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے، اپنے شہر میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندی وقت کے ساتھ شرکت کیجئے، مدنی انعامات پر عمل کی کوشش کیجئے، مدنی قافلوں میں جدول کے مطابق سفر کو اپنا معمول بنائیے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس مدنی ماحول کی برکت سے پابند سنت بننے، گناہوں بالخصوص ریاکاری سے بچنےاور نیکیوں کے لیے کڑھنے کا مدنی ذہن بنے گا۔اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ 
(10)…دسواں علاج: ’’اَورادووَظائِف کا مَعْمُول بنا لیجئے۔‘‘ریاکاری کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے مذکورہ اُمور کے ساتھ ساتھ روحانی علاج بھی کیجئے۔ مثلاً