Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
315 - 341
اور آزمائشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنے اندر صبر اور برداشت پیدا کرےتاکہ کوئی انہونی بات اور مصیبت اس کے اعصاب پر اثر انداز نہ ہوسکے۔نیز اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ بے صبری کا مظاہرہ کرکے میں عظیم اجر وثواب سے محروم کر دیا جاؤں گا جبکہ صبر کروں گا تو اجرو ثواب کا خزانہ مجھے عطا کیا جائے گا۔لہٰذا سمجھداری اسی میں ہے کہ بے صبری کے بجائے تقدیر الٰہی پر راضی رہتے ہوئے صبر وشکر کا مظاہرہ کیا جائے۔
(3)… غم دنیا کا تیسرا سبب ناشکر ی کی عادت ہے۔ہزار ہا نعمتوں کے باوجود بندہ شکر نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ جب اسے کوئی مصیبت یا تکلیف پہنچتی ہے تو اس پر شکر کے بجائے غمزدہ وغمگین ہوکر ناشکری کربیٹھتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے اندر صبرو شکر کی عادت ڈالےاور خوشی ہو یا غم اپنے زبان کو ہر وقت   اللہ عَزَّوَجَلَّکے شکر سے تر بتر رکھے۔نیز یہ بھی مدنی ذہن بنائے کہ اگر میں شکر کروں گا تو   اللہ عَزَّوَجَلَّمجھے مزید نعمتوں سے سرفراز فرمائے گا۔اس مدنی ذہن سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ دنیا وی غموں سے چھٹکارا بھی نصیب ہوجائے گا ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(46)…تجسس
تجسس کی تعریف:
لوگوں کی خفیہ باتیں اور عیب جاننے کی کوشش کر ناتجسس کہلاتاہے ۔(1)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم، ج۲، ص۶۴۳، ج۳، ص۴۵۹ ماخوذا۔