Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
314 - 341
وہاں سے چلاآیا اور میں نے حضرت سیِّدُنا عبداللہ بن عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکو اس عورت کے متعلق بتایا تو وہ فرمانے لگے: ’’اس عورت کا حال تو حضرت سیِّدُنا ایوب عَلٰی نَبِیِّنَاوَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی طرح ہے اور میرا تو یہ حال ہے کہ ایک مرتبہ میری چادر پھٹ گئی میں نے اسے ٹھیک کروایا لیکن وہ میری مرضی کے مطابق ٹھیک نہ ہوئی تو مجھے اس بات نے کافی دن غمگین رکھا۔‘‘(1)
غم دنیا کے تین اسباب و علاج :
(1)… غم دنیا کا پہلا سبب حب دنیاہے۔دنیا کی محبت دل میں رچ بس جانے کی وجہ سے معمولی سے دنیاوی نقصان پر بھی دل غمگین ہوجاتاہےجس کی وجہ سے افسوس کااظہار کیا جاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ دنیا کی محبت کو اپنے دل سے نکالنے کی کوشش کرےاور اپنے ظاہر و باطن کو نیکیوں میں مشغول رکھے۔نیز اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ دنیا فانی ہے اور فانی چیز نے کبھی نہ کبھی فنا ہونا ہی ہے لہذا ایسی چیز پر افسوس کرنے کا کیا فائدہ؟ اگر افسوس کرنا ہی ہے تو میں اس بات پر افسوس کروں کہ میں نے فلاں لمحہ رب عزوجل کی یاد سے کیوں غافل ہو کر گزارا؟
(2)… غم دنیا کا دوسرا سبب بے صبر ی کی عادت ہے۔جس انسان میں صبر اور برداشت کا مادہ کم ہوتا ہے اسے اموردنیاکا غم جلد لاحق ہوجاتا ہے جو اس کے روشن مستقبل کو تاریک کرنے کے لیے کافی ہوتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ مصیبتوں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…عیون الحکایات،ج۱،ص۹۴۔