Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
312 - 341
حکایت ،نعمت پرغمگین اورمصیبت پرخوش ہونے والی عورت:
حضرت سیِّدُنا ابن یسار مسلم عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْمُنْعِم  فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں تجارت کی غر ض سے بحرین کی طر ف گیا، وہاں میں نے دیکھا کہ ایک گھر کی طرف بہت سے لوگ آ جا رہے ہیں ،میں بھی اس طرف چل دیا۔وہاں جاکردیکھاکہ ایک عورت نہایت ا فسردہ اورغمگین پھٹے پرانے کپڑے پہنے مصلے پر بیٹھی ہے اور اس کے اِرد گرد غلاموں اورلونڈیوں کی کثرت ہے، اس کے کئی بیٹے اوربیٹیاں ہیں ، تجارت کابہت سارا سازو سامان اُس کی ملکیت میں ہے ، خریداروں کا ہجوم لگاہوا ہے،وہ عورت ہر طر ح کی نعمتوں کے باوجود نہایت ہی غمگین تھی نہ کسی سے بات کرتی ، نہ ہی ہنستی تھی۔میں وہاں سے واپس لوٹ آیا اور اپنے کاموں سے فا رغ ہونے کے بعد دوبارہ اسی گھر کی طر ف چل دیا۔ وہاں جاکر میں نے اس عورت کو سلام کیا۔ اس نے جواب دیا اور کہنے لگی: ’’اگر کبھی دوبارہ یہاں آنا ہواور کوئی کام ہو تو ہمارے پاس ضرور آنا۔‘‘ پھر میں واپس اپنے شہر چلا آیا۔ کچھ عرصے بعد مجھے دوبارہ کسی کام کے لئے اسی عورت کے شہر میں جانا پڑا۔ جب میں اس کے گھر گیا تو دیکھاکہ اب وہاں پہلے کی طرح چہل پہل نہیں تھی، نہ تجارتی سامان ہے، نہ خدّام و لونڈیاں نظر آرہی ہیں اور نہ ہی اس عورت کے لڑکے موجود ہیں۔ہر طر ف ویرانی چھائی ہوئی ہے ۔میں بڑا حیران ہوا اور میں نے دروازہ کھٹکھٹایاتو اند رسے کسی کے ہنسنے اور باتیں کرنے کی آواز آنے لگی۔ جب دروازہ کھولا گیااورمیں اندر داخل ہواتو دیکھا کہ وہی عورت اب نہایت