Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
31 - 341
(3)…تیسرا علاج: ’’اَسباب کا خاتمہ کیجئے۔‘‘کیونکہ ہربیماری کا کوئی نہ کوئی سبب ہوتا ہے جب وہ سبب ہی ختم ہوجائے تو بیماری بھی خود بخود ختم ہوجاتی ہے، ریاکاری کے تین اسباب ہیں : تعریف کی خواہش، مذمت کا خوف اور مال ودولت کی حرص۔
(4)…چوتھا علاج: ’’اِخلاص اپنا لیجئے۔‘‘کیونکہ جس طرح کپڑے کے میل کچیل صاف کرنے کے لیے اعلی قسم کا صابن یا سرف استعمال کیا جاتا ہے اسی طرح ریاکاری کی گندگی سے اپنے دل کو صاف کرنے کے لیے اِخلاص کا صابن درکار ہے، اِخلاص ریاکاری کی ضد ہے۔
(5)…پانچواں علاج: ’’ نیّت کی حفاظت کیجئے۔‘‘کیونکہ اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، نیت دل کے پختہ ارادے کو کہتے ہیں اور شرعاً عبادت کے ارادے کو نیت کہا جاتا ہے، یاد رکھیے جتنی نیتیں زیادہ اتنا ثواب زیادہ، لہٰذا ہر جائز کام سے قبل اچھی اچھی نیتیں کرلیجئے تاکہ عمل کے ساتھ ساتھ ثواب کا خزانہ بھی ہاتھ آجائے۔
(6)…چھٹا علاج: ’’دورانِ عبادت شیطانی وسوسوں سے بچئے۔‘‘کیونکہ شیطان ہمارا ازالی دشمن ہے جو مسلسل ہمارے دلوں میں وسوسے ڈالنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، لہٰذا  رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ سے شیطانی وَساوِس سے بچتے رہنے کی ہروقت دعا کرتے رہیں۔
(7)…ساتواں علاج: ’’تنہائی ہویا ہجوم یکساں عمل کیجئے۔‘‘یعنی جس خشوع وخضوع کے ساتھ لوگوں کے سامنے نماز پڑھنے کی کوشش کرتے ہیں اسی انداز کو تنہائی