Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
309 - 341
صَدقہ پیارے کی حیا کا کہ نہ لے مجھ سے حساب
بخش بے پوچھے لَجائے کو لَجانا کیا ہے
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(45)…غم دنیا
’’غم دنیا‘‘ کی تعریف:
کسی دنیوی چیز سے محرومی کے سبب رنج وغم اور افسوس کا اِس طرح اِظہارکرنا کہ اُس میں صبر اور قضائے اِلٰہی پر رضا اور ثواب کی اُمید باقی نہ رہے ’’غم دُنیا ‘‘کہلاتا ہےاور یہ مذموم ہے۔
آیت مبارکہ:
  اللہ عَزَّوَجَلَّقرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ لِّکَیۡلَا تَاۡسَوْا عَلٰی مَا فَاتَکُمْ وَ لَا تَفْرَحُوۡا بِمَاۤ اٰتٰىکُمْ ؕ وَ اللہُ لَا یُحِبُّ کُلَّ مُخْتَالٍ فَخُوۡرِۣ ﴿ۙ۲۳﴾ ﴾ (پ۲۷، الحدید: ۲۳) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اس لئے کہ غم نہ کھاؤ اس پر جو ہاتھ سے جائے اور خوش نہ ہو اس پر جو تم کو دیا اور اللہ کو نہیں بھاتا کوئی اترونا بڑائی مارنے والا ۔‘‘
صدرالافاضل حضرت علامہ مولانا مفتی محمد نعیم الدین مراد آبادی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْقَوِی  ’’خزائن العرفان‘‘ میں اِس آیت مبارکہ کے تحت  فرماتے ہیں : ’’یہ سمجھ لو کہ جو اللہ تعالٰی نے مقدر فرمایا ہے ضرور ہونا ہے نہ غم کرنے سے کوئی ضائع شدہ چیز واپس مل سکتی ہیں ، نہ فنا ہونے والی چیز اِترانے کے لائق ہے تو چاہئے کہ خوشی کی جگہ شکر اورغم