Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
307 - 341
ہی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ   اللہ عَزَّوَجَلَّکے عطاکردہ دولت کو نیکی کے کاموں میں کرنے کی عادت بنائے اور اخلا ص اپنانے کی کوشش کرتا رہے،وقتی شہرت کے بدلے بروز محشر ملنے والی دائمی ذلت ورسوائی کو پیش نظر رکھے، نیز یہ مدنی ذہن بنائے کہ مجھے مال ودولت خرچ کرکے لوگوں کی نظر میں مشہور ہونے کی بجائے نیک اعمال کرکے ربّ   کی بارگاہ میں سُرخُرو ہونا ہے۔
(5)… اسر اف کا پانچواں سبب غفلت اور لاپرواہی ہے۔انسان کو یہ تو معلوم ہوتاہے کہ فلان کام میں خرچ کرنا اسراف ہے لیکن بعض اوقات اپنی غفلت اور لاپرواہی کی بناءاسراف میں مبتلا ہوجاتا ہے، وضو کا پانی استعمال کرنے میں نل کھلا چھوڑدینا ،گھر ،آفس وغیرہ میں بجلی پر چلنے والی اشیاء کو سستی کی وجہ سے کھلاچھوڑدینا بھی اسی سبب کا نتیجہ ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے اندر احساس پیدا کرے، دنیا میں غفلت ولاپرواہی کی بنا پر ہونے والے گناہوں پر آخرت کے مواخذے کو پیش نظر رکھے اور اپنی اس غفلت ولا پرواہی کو دور کرے، نیز اپنے دل میں ربّ کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر کا احساس پیدا کرے، نیز اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ آج اگر میں نے نعمتوں کی ناشکری کی تو ہوسکتا ہے مجھ سے یہ نعمتیں چھین لی جائیں ، لہٰذا میں ان نعمتوں پر اسراف سے بچتے ہوئے شکر کروں گا تاکہ ان میں مزید اضافہ ہو۔
کھانے کے اسراف سے توبہ کیجئے:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! آج کل ہر ایک بے بَرَ کتی اور تنگدستی کا رونا رَورہا ہے۔ کیا