Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
303 - 341
میں کوئی بھلائی نہیں اور بھلائی کے کاموں میں خرچ کرنے میں کوئی اسراف نہیں تو)جس شے سے تعظیمِ ذکر شریف مقصود ہو ، ہر گز ممنوع نہیں ہوسکتی ۔اِمام غزالی (عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی) نے اِحیاء ُ العلوم شریف میں سید ابوعلی رُوذ بارِی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللہِ الْوَالِی سے نَقل کیا کہ ایک بندہ صالح (نیک شخص)نے مجلسِ ذکر شریف ترتیب دی اور اس میں ایک ہزار شمعیں روشن کیں۔ ایک شخص ظاہربین پہنچے اور یہ کیفیت دیکھ کر واپس جانے لگے ۔ (کہ اتنی شمعیں جلانا تو اسراف ہے۔)بانی مجلس نے ہاتھ پکڑا اور اندر لے جاکر فرمایا کہ جو شمع مَیں نے غیرِ خدا کے لئے روشن کی ہو وہ بجھا دیجئے ۔ کوششیں کی جاتی تھیں اور کوئی شمع ٹھنڈی نہ ہوتی ۔(1)
لہراؤ سبز پرچم اے آقا کے عاشقو!
گھر گھر کرو چراغاں کہ سرکار آگئے
نہ کیوں آج جھومیں کہ سرکار آئے
خدا کی خدائی کے مختار آئے
نثار تیری چہل پہل پر ہزار عیدیں ربیع الاول
سوائے ابلیس کے جہاں میں سبھی تو خوشیاں منا رہے ہیں
حدیث مبارکہ، بہتی نہر پر بھی اسراف:
حضرت سیِّدُنا عبدﷲ بن عمرو بن عاص رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ حضور نبی کریم رؤف رحیم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت سیِّدُنا سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم، کتاب آداب الاکل، فصل یجمع آدابا۔۔۔الخ، ج۲، ص۲۶۔