Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
301 - 341
سے ثابت ہو ۔‘‘
اِسراف کی مختلف صورتیں :
شیخ طریقت، امیر اہلسنت، بانی دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی مایہ ناز تصنیف ’’فیضانِ سنت‘‘ صفحہ ۲۵۶پر ہے: مُفَسِّرِشَہِیرحکیمُ الْاُمَّت حضر تِ مفتی احمد یار خان  عَلَیْہِ رَحمَۃُ  الْحَنَّان تفسیرِ نعیمی، ج۸، ص ۳۹۰  پر فرماتے ہیں : ’’اِسراف کی بہت تفسیریں ہیں : (۱)حلال چیزوں کو حرام جاننا (۲)حرام چیزوں کو استِعمال کرنا(۳) ضَرورت سے زیادہ کھانا پینایا پہننا (۴)جو دل چاہے وہ کھا پی لینا پہن لینا (۵)دن رات میں بار بار کھاتے پیتے رَہنا جس سے مِعدہ خراب ہوجائے، بیمار پڑ جائے(۶) مُضِر اور نقصان دہِ چیزیں کھانا پینا (۷) ہر وَقت کھانے پینے پہننے کے خیال میں رَہنا کہ اب کیا کھاؤں گا؟ آئندہ کیا پیوں گا؟(1) (۸)غفلت کیلئے کھانا(۹)گناہ کرنے کیلئے کھانا (۱۰)اچھے کھانے پینے، اعلیٰ پہننے کاعادی بن جانا کہ کبھی معمولی چیز کھا پی نہ سکے (۱۱)اعلیٰ غذاؤں کواپنے کمال کانتیجہ جاننا۔ غرضیکہ اس ایک لفظ میں بہت سے اَحکام داخِل ہیں۔‘‘
اِسراف سے متعلق ایک اہم وضاحت:
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! یہاں یہ واضح کرنا بھی بہت ضروری ہے کہ جس طرح ’’لَا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…رُوحُ البیان، ج۳، ص۱۵۴۔