Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
297 - 341
ناراضگی کا سبب ہے، حسد ایمان کی دولت چھن جانے کا بھی ایک سبب ہے، حسد سے نیکیاں ضائع ہوجاتی ہیں ، حسد سے بندہ مختلف گناہوں میں مبتلا ہوجاتا ہے، حسد کے سبب بندہ نیکیوں کے ثواب سے محروم رہتا ہے، حسد سے دعا قبول نہیں ہوتی، بندہ نصرتِ الٰہی سے محروم ہوجاتا ہے، حاسد کو ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ حسد جیسے مہلک مرض سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’حسد‘‘ کا مطالعہ کیجئے۔
(4)… شَمَاتَت کا چوتھاسبب احساس کمتری ہے،مد مقابل کی برتری اور اپنی مسلسل ناکامی بندے کو احساس کمتر ی میں مبتلاکردیتی ہےپھر اسی احساس کمتری سے شماتت پیدا ہوتی ہے یوں مدمقابل کی ہر تکلیف عارضی تسکین کا سبب بن جاتی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنی احساسِ کمتری کا ازالہ کرے،   اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رحمت کاملہ پر نظر رکھے، ہرنیک اور جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرے تاکہ کام ہو یا نہ ہو ثواب کا خزانہ توہاتھ آجائے، اپنی کامیابیوں کے لیے رب عَزَّوَجَلَّ کی بارگاہ میں دعا بھی کرتا رہے، اپنی ناکامیوں کے اسباب پر غور کرے اور پھر ان کودور کرے۔
(5)… شَمَاتَت کا پانچواں سبب حب جاہ ہے۔جب بندہ محسوس کرتا ہے کہ ’’فلاں کی وجہ سے میر ی واہ واہ میں کمی آرہی ہے۔ ‘‘تو وہ اس کے نقصان کا خواہش مندہوجاتا ہے اور جیسے ہی اُسے کوئی نقصان پہنچتا ہے تو وہ اپنی دیرینہ آرزو کے پورا ہونے پر خوشی محسوس کرتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ حب جاہ سے اپنے آپ کو