Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
296 - 341
کی خیر خواہی کا جذبہ پیدا کرے ، یہ مدنی ذہن بنائے کہ یہ میرا مسلمان بھائی ہے، آج اس کا نقصان ہوا ہے اور میں اس کے نقصان پر خوش ہورہا ہوں ایسا نہ ہو کہ کل یہی معاملہ میرے ساتھ بھی ہو ، مجھے بھی کسی آفت میں مبتلا کردیا جائے اور لوگ میری مصیبت پر بھی خوش ہوں۔
(2)… شَمَاتَت کا دوسرا سبب بغض و کینہ ہے۔ کینہ پروراپنے مخالف کو مصیبت میں دیکھ کر قلبی سکون محسوس کرتا ہے اور یہ ہی اس کی خوشی بن جاتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے سینے کو مسلمانوں کے کینے کی گندی غلاظت سے پاک وصاف کرےاور یہ مدنی ذہن بنائے کہ مسلمانوں کے لیے دل میں کینہ رکھنا دنیا وآخرت دونوں میں تباہی وبربادی کا سبب بن سکتا ہے، یہ بھی ذہن بنائے کہ حقیقی مسلمان کبھی کسی مسلمان بھائی کا کینہ اپنے دل میں نہیں رکھتا۔نیز بغض وکینہ سے متعلق معلومات بھی حاصل کرتا رہے، اس کے اسباب اور بچنے کے طریقے جانے اور اس موذی مرض سے بچنے کی بھرپور کوشش کرے۔ اپنے سینے کو مسلمانوں کے کینے کی غلاظت سے پاک وصاف کرنے کے لیے دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’بغض و کینہ ‘‘کا مطالعہ کیجئے۔
(3)… شَمَاتَت کا تیسراسبب حسد ہے۔یہی وجہ ہے کہ بندہ جس سے حسد کرتا ہے اس سے نعمت چھن جانے پر خوشی محسوس کرتا ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ حسد کی تباہ کاریوں پر غور کرے کہ یہ   اللہ عَزَّوَجَلَّو رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکی