Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
295 - 341
ہونے)  جیسے موذی گناہ سے اپنا نامہ اعمال کو سیاہ کرنا، نیز فلمیں ڈرامے دیکھنے میں اپنا قیمتی وقت ضائع کرنا میرے معمولاتِ زندگی میں شامل تھا۔ میری زندگی میں نیکیوں کی صبحِ بہاراں آنے کا سبب کچھ یوں بنا کہ خوش قسمتی سے مکتبۃالمدینہ کا شائع کردہ شیخ طریقت امیر اہلسنت بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا رسالہ ’’میں سدھرنا چاہتاہوں ‘‘ کسی طرح میرے ہاتھ لگ گیا۔ نجانے اس رِسالے کے نام میں ایسی کیا کشش تھی کہ میں نے اس رسالے کو جیسے ہی پڑھنا شروع کیا تو پڑھتا ہی چلا گیا یہاں تک کہ اَوّل تا آخر پوراہی پڑھ ڈالا۔ گویا اس رسالے کی ایک ایک سطر نے میرے مردہ ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 میں نے   اللہ عَزَّوَجَلَّکے فضل وکرم سے اپنے تمام گناہوں سے توبہ کی اور سنت کے مطابق زندگی گزارنے کا پختہ ارادہ کرلیا۔
اسی ماحول نے ادنیٰ کو اعلیٰ کردیا دیکھو
اندھیرا ہی اندھیرا تھا اُجالا کردیا دیکھو
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
شماتت کے چھ اسباب و علاج:
(1)… شَمَاتَت کا پہلا سبب بدخواہی کی عادت ہے۔کسی کانقصان چاہنا اور نقصان ہوجانے کی صورت میں اس پر خوشی کااظہار کرنے کےمناظرکاروباری حضرات میں بخوبی دیکھے جاسکتے ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے اند ر مسلمانوں