Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
289 - 341
(5)…بدشگونی کا پانچواں سبب روز مرہ کے معمولات میں وظائف شامل نہ ہونا ہے۔اس کا علاج اعلیٰ حضرت، امامِ اہلسنت، مجدددین وملت، پروانۂ شمع رسالت، مولانا شاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کچھ یوں ارشاد فرماتے ہیں : ’’اس قسم (یعنی بَدشگونی وغیرہ)کے خطرے وَسْوَسے جب کبھی پیدا ہوں اُن کے واسطے قرآن کریم و حدیث شریف سے چند مختصر و بیشمار نافِع(فائدہ دینے والی) دعائیں لکھتا ہوں انہیں ایک ایک بار خواہ زائد (یعنی ایک سے زیادہ مرتبہ) آپ اور آپ کے گھر والے پڑھ لیں۔ اگر دل پُختہ ہوجائے اور وہ وہم جاتا رہے تو بہتر ورنہ جب وہ وَسْوَسہ پیدا ہو ایک ایک دفعہ پڑھ لیجئے اور یقین کیجئے کہ اللہ  ورسول کے وعدے سچے ہیں اور شیطان مَلْعُون کا ڈرانا جُھوٹا۔ چند بار میں بِعَوْنِہٖ تَعَالٰی (یعنی اللہ تعالٰیکی مدد سے) وہ وہم بالکل زائل (یعنی ختم) ہو جائے گا اور اَصلاً کبھی کسی طرح اس سے کوئی نقصان نہ پہنچے گا۔ وہ دعائیں یہ ہیں :`  ’’لَنۡ یُّصِیۡبَنَاۤ اِلَّا مَا کَتَبَ اللہُ لَنَا ۚ ہُوَ مَوْلٰىنَا ۚ وَعَلَی اللہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُؤْمِنُوۡنَ یعنی ہمیں کوئی تکلیف وغیرہ نہیں  پہنچے گی سوائے اس کے جو   اللہ عَزَّوَجَلَّنے ہمارے لیے مقدر فرمادی، وہی ہمارا مولا ہے اور توکل کرنے والے اسی پر توکل کرتے ہیں۔ ‘‘(پ۱۰، التوبۃ  :۵۱)` ’’حَسْبُنَا اللہُ وَ نِعْمَ الْوَكِیْلُ یعنی ﷲ ہمیں کافی ہے اور کیا اچھا بنانے والا۔‘‘(پ۴،آل عمران: ۱۷۳)` ’’اَللّٰھُمَّ لَا یَاْتِیْ بِالْحَسَنَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا یَذْھَبُ بَالسَّیِّئَاتِ اِلَّا اَنْتَ وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِکَ یعنی الٰہی!اچھی باتیں تیرے سوا کوئی نہیں لاتا اور بُری باتیں