Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
276 - 341
عاجز اور کمزور بندے کے۔‘‘(1)
حکایت، تکبر کے سبب تمام اعمال ضائع ہوگئے:
بنی اسرائیل کا ایک شخص جو بہت گنہگار تھا، ایک مرتبہ بہت بڑے عابد یعنی عبادت گزار کے پاس سے گزرا جس کے سر پر بادل سایہ فگن ہوا کرتے تھے۔ اس گنہگار شخص نے اپنے دل میں سوچا: ’’میں بنی اسرائیل کا انتہائی گنہگار اور یہ بہت بڑے عبادت گزار ہیں ، اگر میں ان کے پاس بیٹھوں تو امید ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّمجھ پر بھی رحم فرمادے۔‘‘
یہ سوچ کر وہ اس عابد کے پاس بیٹھ گیا۔ عابد کوا س کا بیٹھنا بہت ناگوار گزرا، اس نے دل میں کہا: ’’کہاں مجھ جیسا عبادت گزار اور کہاں یہ پرلے درجے کا گنہگار! یہ میرے پاس کیسے بیٹھ سکتا ہے؟‘‘ چنانچہ اس عابد نے اس گنہگار شخص کو بڑی حقارت سے مخاطب کیا اور کہا: ’’یہاں سے اٹھ جاؤ۔‘‘ اس پر اللہ عَزَّوَجَلَّنے اس زمانے کے نبی عَلَیْہِ السَّلَام پر وحی بھیجی کہ ’’ان دونوں سے فرمائیے کہ وہ اپنے عمل نئے سرے سے شروع کریں۔ میں نے اس گنہگار کو (اس کے حسن ظن کے سبب) بخش دیا اور عبادت گزار کے عمل (اس کے تکبر کے باعث) ضائع کردیے۔‘‘ (2)
تکبر کے آٹھ اسباب وعلاج:
(1)… تکبر کا پہلا سبب علم ہے کہ بعض اوقات انسان کثرت علم کی وجہ سے بھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…احیاء العلوم، کتاب ذم الکبروالعجب، بیان المتکبر۔۔۔الخ،  ج۳، ص۴۲۴ ملخصا۔
2…احیاء العلوم،  کتاب ذم الکبر والعجب، بیان ما بہ التکبر، ج۳، ص۴۲۹۔