Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
272 - 341
صحبت اَچھا اور بُروں کی صحبت بُرا بنادیتی ہے۔ لہٰذا اس کا علاج یہی ہے کہ بندہ نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ 1 تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مشکبار مدنی ماحول بھی اچھی صحبت فراہم کرتاہے، آپ بھی اس مدنی ماحول سے ہردم وابستہ رہیے، اپنے علاقے میں ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں پابندیٔ وقت کے ساتھ شرکت فرمائیے۔ اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اس کی برکت سے پابند سنت بننے، گناہوں سے نفرت کرنے اور نیکیوں کے لیے کُڑھنے کا مدنی ذہن بنے گا۔ہر اسلامی بھائی اپنا یہ مدنی ذہن بنائے کہ مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنی ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  اپنی اصلاح کے لیے مدنی انعامات پر عمل اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کرنا ہے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب!          صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(41)…تکبر
تکبر کی تعریف:
تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ ۹۶صفحات پر مشتمل کتاب ’’تکبر‘‘ صفحہ ۱۶ پر ہے: ’’خود کو افضل دوسروں کو حقیر جاننے کا نام تکبر ہے۔چنانچہ رسول اکرم، نور مجسم صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: ’’اَلْکِبْرُ بَطَرُ الْحَقِّ وَغَمْطُ النِّاسِ یعنی تکبر حق