Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
271 - 341
مطالعہ کیجئے۔
(2)…تَسَاھُلْ فِی اللہ  کا دوسرا اور سب سے بڑا سبب باطنی امراض ہیں کیوں کہ یہ باطنی امراض ’’اَحکام الٰہی‘‘ پر عمل میں رکاوٹ اور   اللہ عَزَّوَجَلَّکی نافرمانی میں مشغولیت کا سبب بنتے ہیں۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ باطنی گناہوں کے اسباب و علاج کے حوالےسے معلومات حاصل کرےاور   اللہ عَزَّوَجَلَّکی بارگاہ میں اس مہلک مرض سے شفاء کے لیے دعا بھی کرے۔
(3)… تَسَاھُلْ فِی اللہ کا تیسرا سبب بارگاہ الٰہی میں دعا نہ کرنا ہےکہ دعا مؤمن کا ہتھیار ہے ، شیطان ہمارا کھلم کھلا دشمن ہے اس کی ہروقت یہ کوشش ہے کہ ہمیں کسی طرح تَسَاھُلْ فِی اللہ جیسے مرض میں مبتلا کردے، لہٰذا اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ اپنے ہتھیار یعنی دعا کو شیطان کے خلاف استعمال کرے اور باگارہ الٰہی میں یوں دعاکرے: اے اللہ عزوجل! مجھے شیطان مردود کے مکرو فریب سے محفوظ فرما، مجھے تَسَاھُلْ فِی اللہ جیسے مرض سے نجات عطا فرما، مجھے نیکیوں میں رغبت اور گناہوں سے نفرت عطا فرما، مجھے نیک پرہیزگار، اپنے ماں باپ کا فرمانبردار اور سچا پکا عاشق رسول بنا، ایمان کی سلامتی عطا فرما۔
آمِیْنْ بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
(4)…تَسَاھُلْ فِی اللہ کا چوتھا سبب بُری صحبت ہے کہ بندہ جب بُری صحبت اختیار کرتا ہے تو وہ تَسَاھُلْ فِی اللہ جیسے مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے کیونکہ اچھوں کی