Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
270 - 341
فرمایا: ’’اے موسیٰ ! میں اس کو عذاب دیتا ہوں لیکن وہ جانتا نہیں۔‘‘ حضرت سیِّدُنا موسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے عرض کی: ’’مولیٰ! تواسے کیسے عذاب دیتا ہے حالانکہ تو اس کے رزق کو کشادہ کرتا اور اسے ڈھیل دے دیتا ہے ۔‘‘ فرمایا:’’میں اسے اپنی بارگاہ سے دوری اور اپنے فضل وکرم سے محرومی کا عذاب دیتا ہوں ، اپنی اطاعت سے غافل کر دیتا ہوں ، اپنے حضور مناجات کی لذت سے سلائے رکھتا ہوں اور سحری میں اپنے عتاب اوراپنے دلنواز خطاب کی لذت سے محروم کردیتا ہوں۔ میرے عزت وجلال کی قسم! میں اسے ضرور اپنا دردناک عذاب چکھاؤں گااور اپنے انعام واکرام کی زیادتی سے محروم کر دوں گا۔‘‘(1)
تَسَاھُلْ فِی اللہ کے چار اسباب اور ان کے علاج:
(1)… تَسَاھُلْ فِی اللہ کا پہلا سبب جہالت ہے کہ بندہ جب گناہوں ، ان کے ملنے والے عذابات کا علم حاصل نہیں کرتا تو تَسَاھُلْ فِی اللہ جیسے مہلک مرض میں مبتلا ہوجاتا ہے۔ اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ گناہوں اور ان پر ملنے والے عذابات کا علم حاصل کرے، ان سے بچنے کے طریقے سیکھے، نیک لوگوں کی صحبت اختیار کرے، نیکیوں میں رغبت پیدا کرے۔مختلف گناہوں اور ان پر ملنے والے عذابات کی تفصیل کے لیے تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ’’جہنم میں لے جانے والے اعمال‘‘ کا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…حکایتیں اور نصیحتیں،ص۴۴۱۔