Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
27 - 341
 ہوا کلام نہیں سکھایا تھا؟‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’کیوں نہیں ،اے رب عَزَّوَجَلَّ ۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ  ارشاد فرمائے گا: ’’پھر تُو نے اپنے علم پر کتنا عمل کیا؟‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’یارب عَزَّوَجَلَّ ! میں دن رات اسے پڑھتا رہا۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’تو جھوٹا ہے ۔‘‘ اسی طرح فرشتے بھی اس سے کہیں گے کہ ’’تو جھوٹا ہے۔‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ارشاد فرمائے گا: ’’تیرا مقصد تو یہ تھا کہ لوگ تیرے بارے میں یہ کہیں کہ فلاں شخص قاری قرآن ہے اور وہ تجھے دنیا میں کہہ لیا گیا۔‘‘ 
`…پھرمالدار کو لایا جائے گا تواللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ارشاد فرمائے گا: ’’کیا میں نے تجھ پر اپنی نعمتوں کو اتنا وسیع نہ کیا کہ تجھے کسی کا محتا ج نہ ہونے دیا؟‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’کیوں نہیں ،اے رب عَزَّوَجَلَّ ۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا: ’’تو نے میرے عطا کردہ مال کا کیا کیا؟‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’میں اس مال کے ذریعے صلہ رحمی کرتا اور تیری راہ میں صدقہ کیا کرتا تھا۔‘‘ اللہ عَزَّوَجَلَّ ارشاد فرمائے گا : ’’تو جھوٹا ہے ۔‘‘ اسی طرح فرشتے بھی اس سے کہیں گے کہ ’’تو جھوٹا ہے۔‘‘ پھر اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ارشاد فرمائے گا: ’’تیرا مقصد تو یہ تھا کہ تیرے بارے میں کہاجائے کہ فلاں بہت سخی ہے اور وہ تجھے دنیا میں کہہ لیا گیا۔‘‘
`… پھر راہِ خدا عَزَّوَجَلَّ میں مارے جانے والے کو لایا جائے گا تو اللہ عَزَّوَجَلَّ اس سے ارشاد فرمائے گا : ’’تجھے کیوں قتل کیا گیا؟‘‘ وہ عرض کرے گا: ’’مجھے تیری راہ میں جہاد کرنے کا حکم دیا گیا تو میں تیری راہ میں لڑتا رہا اور بالآخر اپنی جان دے دی۔‘‘