یہ تصور کرے کہ میں بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوں ، میرا رب عَزَّوَجَلَّ مجھے دیکھ رہا ہے۔
(3)…عدم خشوع کاتیسرا سبب ذہن میں فضول خیالات اور بےجا فکریں بھی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ی کے وقت اپنے اندر یکسوئی پید ا کرے اور اس سے نجات کے لیے بارگاہِ الٰہی میں دعا بھی کرے۔
(4)…عدم خشوع کاچوتھا سبب بارگاہِ الٰہی میں حاضرہونے کے آداب کے بارے میں لاعلمی ہے۔اس کا علاج یہ ہے کہ بندہ بارگاہِ الٰہی میں حاضر ہونے کے آداب سیکھے، ایسے نیک لوگوں اور اللہ والوں کی صحبت اختیار کرے جو بارگاہِ الٰہی کے آداب سے واقف ہیں۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(39)…غَضَب لِلنَّفْس
غضب للنفس کی تعریف:
اپنے آپ کو تکلیف سے دور کرنے یا تکلیف ملنے کے بعد اس کا بدلہ لینے کے لیے خون کا جوش مارنا ’’غضب‘‘ کہلاتا ہے۔اپنے ذاتی انتقام کے لیے غصہ کرنا ’’غضب للنفس‘‘ کہلاتا ہے۔(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ الَّذِیۡنَ یُنۡفِقُوۡنَ فِی السَّرَّآءِ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الحدیقۃ الندیۃ،الخلق الثامن عشر ۔۔۔الخ،ج۱،ص۶۳۵ماخوذا۔