Brailvi Books

باطنی بیماریوں کی معلومات
26 - 341
ہے خالی پتھر رہ جاتا ہے یہی حال منافق کے عمل کا ہے کہ دیکھنے والوں کو معلوم ہوتا ہے کہ عمل ہے اور روز قیامت وہ تمام عمل باطل ہوں گے کیونکہ رضائے الٰہی کے لئے نہ تھے۔ 
حدیث مبارکہ، ریاء شرک اصغر ہے:
اللہ کے محبوب، دانائے غُیوب ، مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوب  عَزَّوَجَلَّ و صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے : ’’مجھے تم پر سب سے زیادہ شرکِ اصغر ریاء یعنی دکھاوے میں مبتلا ہونے کا خوف ہے، اللہ عَزَّوَجَلَّ قیامت کے دن کچھ لوگوں کو ان کے اعمال کی جزا دیتے وقت ارشاد فرمائے گا کہ ان لوگوں کے پاس جاؤ جن کے لئے دنیا میں تم دکھاوا کرتے تھے اور دیکھو کہ کیا تم ان کے پاس کوئی جزا پاتے ہو؟‘‘(1)
ریاکار حافظ ،عالم،شہید اورصدقہ کرنے والے کا انجام:
حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے کہ مَحبوبِ ربُّ العلمین، جنابِ صادق و امین صَلَّی اللہُ تَعَا لٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا کہ قیامت کے دن اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بندوں کے درمیان فیصلہ کرنے کے لئے ان پر(اپنی شان کے مطابق) تجلی فرما ئے گا، اس وقت ہر اُمت گھٹنوں کے بل کھڑی ہو گی۔ سب سے پہلے جن لوگوں کو بلایا جائے گا ان میں ایک قرآن کریم کا حافظ، دوسرا راہِ خدا میں مارا جانے والا شہیداور تیسرا مالدار ہو گا۔ 
`…اللہ عَزَّوَجَلَّ حافظ سے ارشاد فرمائے گا:’’کیا میں نے تجھے اپنے رسول پر اُتارا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…مسند احمد ،حدیث محمود بن لبید،ج۹،ص۱۶۰، حدیث:۲۳۶۹۲۔