بَشِّرِ الصّٰبِرِیۡنَ﴿۱۵۵﴾ۙ ﴾(پ۲، البقرۃ: ۱۵۵) ترجمۂ کنزالایمان: ’’اور ضرور ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ ڈر اور بھوک سے اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے اور خوشخبری سنا ان صبر والوں کو ۔‘‘اس فرمان کو سامنے رکھتے ہوئے آزمائش پر پورا اترنے کا ذہن بنائے اور اس کے بعد ملنے والےاُخروی انعام وبشارت پر نظر رکھے۔
(7)…نیکیوں پر استقامت نہ ملنے کی سب سے بڑی وجہ بے صبر ی ہے لہٰذا نیکیوں پر استقامت پانے کے لیے نیک افراد کی صحبت اختیار کرےاور بے صبری کے اُخروی نقصانات پرنظر رکھنا حددرجہ مفیدہے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
(38)…عدم ِ خشوع
عدم خشوع کی تعریف:
بارگاہِ الٰہی میں حاضری کے وقت (یعنی نماز یا نیک کاموں میں )دل کا نہ لگنا عدم خشوع کہلاتا ہے۔(1)
آیت مبارکہ:
اللہ عَزَّوَجَلَّ قرآن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: ﴿ قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوۡنَ ۙ﴿۱﴾ الَّذِیۡنَ ہُمْ فِیۡ صَلَاتِہِمْ خٰشِعُوۡنَ ۙ﴿۲﴾ ﴾(پ۱۸، المؤمنون: ۱، ۲) ترجمۂ کنزالایمان: ’’بیشک مراد کو پہنچے ایمان والے ، جو اپنی نماز میں گڑگڑاتے ہیں۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1…الحدیقۃ الندیۃ،الخلق الثالث و الاربعون۔۔۔الخ،ج۲،ص۱۱۷مفھوما۔